ایئرپورٹ کے اطراف میں جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے پر پابندی عائد

ایئرپورٹ کے اطراف میں جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے پر پابندی عائد
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی ایرپورٹ کے اطراف میں عیدالاضحیٰ کے دوران جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

 کمشنر کراچی نے ایئرپورٹ کے اطراف میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات کو ٹھکانے لگانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ انہوں نے عید الاضحیٰ کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر ہوائی جہازوں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اقدامات کرنے، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، ڈی ایم سی ملیر اور کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے سربراہوں کو احکامات پر سخت عمل کرنے کی ہدایات کردیں۔

کمشنر کی جانب سے جاری کردہ کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جانوروں کی آلائشوں سے ایئرپورٹ پر پرندے آتے ہیں جو کہ جہازوں کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔