علی ساہی: عیدقربان کی آمدسےقبل جیلوں میں آج عام ملاقات کی اجازت دےدی گئی۔
کیمپ جیل میں ملاقاتیوں کی بڑی تعداد قیدیوں سے ملنے پہنچ گئی۔ صبح8سےشروع ہونیوالی ملاقات شام تک جاری رہےگ۔
جیل سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک نے بتایا کہ عام دنوں میں700سے 800 تک ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں۔ عام ملاقات پر 2300 سے 2500 تک ملاقاتیں متوقع ہیں۔
عید کی چھٹیوں کے دوران جیل میں کسی ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔
عیدکےدنوں میں قیدیوں کو کھانا اورسامان فراہم کیاجاسکےگا لیکن ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔