جمال الدین جمالی: جناح ہاؤس سمیت 3 مقدمات میں ملوث ہونے کامعاملہ، چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔
تحریک انصاف کے سربراہ اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ان کی تینوں مقدموں میں عبوری ضمانت کی معیاد میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔
تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اورتھانہ شادمان پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں مقدمات درج ہیں، جبکہ اسی عدالت نے ظل شاہ قتل اور ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں میں فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
عدالت نے ان دو پرانے مقدمات کا فیصلہ بھی سات جولائی تک موخر کر دیا۔