آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی کی ویڈیو جاری

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی کی ویڈیو جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

جے شاہ نے کیپشن میں لکھا  کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی دنیا سے باہر خلا میں رونمائی کی گئی، کسی بھی اسپورٹس ایونٹ کی پہلی آفیشل ٹرافی ہے جسے خلا میں بھیجا گیا۔

سربراہ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ٹرافی کو ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی تک لے جایا گیا جہاں پر درجہ حرارت منفی 65 ڈگڑی سینٹی گریڈ تھا، ٹرافی کا 99 اعشاریہ 5 فیصد حصہ زمین کے مدار سے باہر تیرتا رہا، ٹرافی کو بھارت کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتارا گیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ رواں برس اکتوبر میں شیڈول ہے تاہم تاحال ورلڈکپ کے حتمی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث کرکٹ فینز ویزوں اور ہوٹل کی بکنگ کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کل بروز بدھ کر دیا جائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر