پاکستان اور سعودی عرب مل کر تمام مشترکہ چیلنجز کا سامنا کریں گے،  سعودی وزیر

پاکستان اور سعودی عرب مل کر تمام مشترکہ چیلنجز کا سامنا کریں گے،  سعودی وزیر
کیپشن: Dr. Abdul Latif bin Abdul Aziz Al Sheikh, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان لازوال عقیدت اور احترام کا تعلق ہے۔ 

سعودی وزیر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نیوز کو انٹرویو دینے پر بہت مسرور ہوں۔ پاکستان اور سعودی عرب مل کر تمام مشترکہ چیلنجز کا سامنا کریں گے، سعودی عرب بردار مسلم ملک کی طرح پاکستان کیساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب تمام موسموں کے ابدی دوست ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق اللہ اور رسول کی محبت سے بھی جڑا ہوا ہے۔

حج انتظامات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات پر 1000 سے زائد مساجد تعمیر کی ہیں۔ حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے 4000 سے زائد بڑی اسکرینز لگائی ہیں۔  صرف مکہ میں اس سال 75 مساجد تعمیر کی گئی ہیں، 5 لاکھ مربع میٹر پر بیش قیمت قالین بچھائے گئے ہیں، نئی مساجد 7 کروڑ ریال سے زائد لاگت سے تعمیر کی گئی ہیں۔