ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیرا کوٹ،تین روز قبل بیٹی کا باپ بننے والا نوجوان قتل

Sherakot,young man murder
کیپشن: Dead body ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)شیراکوٹ میں گلی میں بیٹھنے سے منع کرنے پر دو گروپوں میں جھگڑا،  چھریوں کے وار سے 25 سالہ نوجوان قتل کردیا۔

واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،مقتول ذیشان عرف سنی کی تین روز قبل بیٹی پیدا ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقہ ڈوگر چوک میں ملزمان نوید اور تنویر آئے روز گلی میں بیٹھ کر نشہ کرتے تھے، ذیشان عرف شانی نے انہیں منع کیا تو دونوں طیش میں آگئے،اس دوران ملزمان نے ذیشان پر چھریوں کے وار سے شدید زخمی کردیا، ذیشان کو میاں منشی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

واردات کے بعد ملزمان اہلخانہ سمیت گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے،مقتول کے بھائی عدنان کے مطابق ملزمان تنویر اور اسکا بھائی نوید گلی میں بیٹھ کر نشہ کرتے اور جوا بھی کرایا کرتے تھے، اس پر میرے بھائی نے انہیں منع کیا تو انہوں نے اسے قتل کرڈالا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے،مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔