ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائزہ خان کی نئی دلکش تصاویروائرل

عائزہ خان کی نئی دلکش تصاویروائرل
کیپشن: Ayeza khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی تصاویر، ویڈیوز اور مصروفیات کے بارے آگاہ کرتی رہتی ہیں، اداکارہ نے اس بار بچوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئرکیں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی کمال اداکاری کی بدولت ان کے چاہنے والے نی صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، خوبرواداکارہ عائزہ خان نے اپنے بچوں کے ساتھ بنائی گیئں کچھ تصاویر شیئر کیں جن کوخوب پسند کیاجارہا ہے،3 لاکھ سے زائد لوگ ان تصاویر کو پسند کرچکے ہیں تاہم کمنٹس سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں، اداکار منیب بٹ نے بھی ان ایک تصویر پر کمنٹس کرتے ماشااللہ لکھا اور کہا کہ یہ ریحان اتنا غصے میں کیوں ہے؟

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

علاوہ ازیں اداکارہ کے چاہنے والوں کی جانب سے نیک خواہشات اوراہلخانہ کے لئے دعاؤں کا اظہار بھی کیاجارہا ہے،ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنےوالی اداکارہ گلسم علی نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ عائزہ خان کی ایک نئی ویڈیو سول میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں اداکارہ کو مختلف روپ میں دیکھا گیا،اس ویڈیو میں عائزہ خان کے ساتھ مشہور اداکارہ عاصمہ عباس بھی ہیں۔

واضح رہے کہ  انسٹا گرام پر 9.2 ملین فالوورز ہیں جو کہ شوبز کی دوسری اداکارؤں سے زیادہ ہیں جبکہ ایمن خان اس دوڑ میں آگے ہیں، عائزہ خان اب ٹاک شوز میں شرکت کرنے سمیت سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں،اداکارہ کی لا تعداد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جن کو خوب پسند کیاگیا، اس نئی ویڈیو میں عائزہ خان کے نئے انداز کومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer