ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ کی نمائش کا شوق نوجوان کے گلے پڑگیا

اسلحہ کی نمائش کا شوق نوجوان کے گلے پڑگیا
کیپشن: Weapons showing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان’ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کا شوق نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ، ایک اور ٹک ٹاکر قانون کی گرفت میں آ گیا ۔
 باغبانپورہ پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ضامن نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا,پولیس کے مطابق ملزم نے نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کے ساتھ تصاویر اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کر رکھی تھیں، ملزم کے قبضے سے ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

واضح رہے کہ لاہور پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ دنوں گرین ٹاؤن پولیس نےسوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنےوالے ملزم حسن  کو گرفتار کیا گیاتھا،پولیس حکام کےمطابق  ملزم حسن نے سوشل میڈیا پراسلحہ کیساتھ اپنی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، گرفتار ملزم حسن کے قبضے سے آٹومیٹک رائفل برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں ا قبال ٹاؤن پولیس نے  سوشل میڈیا پراسلحہ کی تشہیر کرنےوالے ملزم نصراللہ چودھری کوگرفتار کیا،پولیس کےمطابق  ملزم نے اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنا کرسوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں جس پر ملزم کےخلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا، گرفتار ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔