ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں خطرناک وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

Dengue virus
کیپشن: Lahore City
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید، راؤ دلشاد حسین: شہر میں 549مقامات سے لاروا برآمد، انتظامیہ نے قاتل مچھر کو مارنے کی ٹھان لی۔ مشتبہ مقامات کی چیکنگ اور سپرے کا چھڑکاؤ، سرویلنس ٹیمیں لاروے کی تلاش میں نکل پڑیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی ٹیموں نے شہر میں 39 ہزار 768 ان ڈور اور 8 ہزار 439 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ اس دوران 549 مقامات پر لاروا کی نشاندہی ہوئی جسے تلف کر دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور میں ڈینگی کا صرف ایک مریض زیر علاج ہے۔

انہوں ںے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے بچاؤ کے ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا سدباب کیا جا سکے۔  

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیانے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے یو سی 41عزیز بھٹی زون اسلام پارک ہربنس پورہ تحصیل کینٹ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے یوسی 127 ماڈل ٹاؤن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمدنے یو سی 79 اور 80 اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے واہگہ زون کا دورہ کیا۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ڈینگی لاروا چیک کیا-یو سی 79 کے علاقے میں 2 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر لاروا تلف کروا دیا گیا-ڈی سی لاہور نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے- ڈی سی نے ڈینگی ورکرز کوکباڑخانوں، ائیر کولرز، گھروں کی چھتوں کو لازمی چیک کرنے کی ہدایت کی ہے-ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے