ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری شجاعت کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ

Telephonic talk
کیپشن: Ch Shujaat and molana fazal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون، مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کے حوالےسے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے ان کی طبیعت دریافت کی۔ چودھری شجاعت حسین کا کہناتھاکہ اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کو جلد صحت یابی عطا فرماتے۔ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون پر طبیعت پوچھنےپر چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا اور چودھری شجاعت حسین کی طبعیت بارے بھی دریافت کیا۔ 

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے این اے 163 وہاڑی کی معروف سیاسی شخصیت ایوب بندیشہ نے ساتھیوں سمیت ملاقات کی۔ چودھری پرویز الہی کاکہناتھاکہ ہر جماعت کی اپنی سیاست اور مقصد ہے، ہماری سیاست کا مقصد پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح ہےاور تمام جماعتوں کی مہربانی سینیٹ الیکشن میں انہوں نے میری بات مانی، رزلٹ سب کے سامنے ہےجبکہ جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے حوصلہ اور برداشت کی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نےکہاکہ ہماری پارٹی کے دروازے ہر محب وطن کیلئے کھلے ہیں اور تمام جماعتوں کا پنجاب اسمبلی کی کارروائی میں احسن انداز میں حصہ لینے اور بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ طارق بشیر چیمہ کا کہناتھاکہ چودھری پرویزالٰہی کی کاوشوں سے پنجاب میں پہلی بار سینیٹ الیکشن میں کسی کاریٹ نہیں لگا۔