ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازوں سے تھانے بھر دیئے جائیں، ڈی آئی جی آپریشنز کا حکم

kite flyers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) آسمان پر پتنگیں ہوں یا نہ ہوں، پتنگ بازوں سے تھانے بھر دیئے جائیں، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کو پتنگ بازوں کیخلاف دھڑا دھڑ مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کو پتنگ بازوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ مقدمات کے اندراج کا ہدف دے دیا ہے، گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں 37 ایس ایچ اوز کو پتنگ بازی کے کم مقدمات کا اندراج کرنے پر سزا دی گئی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم کے بعد تھانیداروں نے کارکردگی دکھانے کے لیے پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے، ایس ایچ اوز مقدمات کا ہدف پورا کرنے کے لیے بے گناہ افراد کو پکڑا کر مقدمات کا اندراج کرنے لگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو کاغذی کارروائی دکھانے کی بجائے پتنگ بازی کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔

دوسری  جانب شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی وجہ سے لیسکو کی کروڑوں روپے کی املاک گرڈ سٹیشنز اور ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائنز کے گرد خطرات منڈلانے لگے ہیں، اس حوالے سے لیسکو نے لاہور پولیس کو مراسلہ بھجوا کر مدد مانگ لی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو کمپنی کی 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز کےاطراف میں پتنگ بازی ہو رہی ہے، پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی ڈور بھاری نقصان کیساتھ ساتھ ٹرانسمیشن سسٹم میں ٹرپنگ کا باعث بھی بننے لگی ۔

مراسلے میں کاہنہ نو، کوٹ لکھپت، جوہر ٹائون، کچا جیل روڈ،ٹاؤن شپ امرسدھو سمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کی نشاندہی کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer