ویب ڈیسک: ممتاز اداکارہ بیگم خورشید شاہد انتقال کرگئیں، وہ اداکار سلمان شاہد کی والدہ اور بی بی سی کے پروڈیوسر سلیم شاہد کی اہلیہ تھیں.
وہ19 نومبر 1931ء کو پیدا ہوئیں، صرف 9 سال کی عمر میں آل انڈیا ریڈیو دہلی سے گانا شروع کیا. پہلے روشن لال بھگت، فیروز نظامی اور بھائی لال محمد امرتسری سے سیکھا اور پھر روشن آرا بیگم کی شاگردی اختیار کی. ان کے ساتھ تان پورے پر سنگت بھی کرتی رہیں۔ بعد ازاں ریڈیو پر صداکاری اور ٹیلی وژن پر اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کا پہلا ڈرامہ" رس ملائی"تھا مشہور ڈراموں میں" فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی" سرفہرست ہے۔
چند فلموں میں بھی کام کیا جن میں "چنگاری" اور"بھولا ساجن" کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995 کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا. ان. کی شادی جلدی ہوگئی تھی. ان کے شوہر چاہتے تھے وہ ریڈیو چھوڑ دیں، کچھ عرصہ انہوں نے چھوڑا بھی.
سلیم شاہد بی بی سی کے پروڈیوسر بن کر لندن چلے گئے تو ایک طرح ان کی شادی کا اختتام ہوگیا. فیملی نے اصرار بھی کیا کہ وہ طلاق لے دوسری شادی کرلیں لیکن انہوں نے طلاق نہیں لی اور زندگی بیٹے کے ساتھ گزاردی۔