ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن دھماکہ،موٹروے پولیس نے گاڑی مالکان پر نئی پابندی لگا دی

Motorway police
کیپشن: Johar Town Blast
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:کالےشیشے والی گاڑیوں کا موٹروے پر داخلہ بند، فیصلہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی موٹر وے کے ذریعے لاہور پہنچنے پر کیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق  جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی موٹر وے کے ذریعے لاہور پہنچنے پر موٹروے پولیس کو ہوش آ گیا، موٹروے پولیس نے کالے شیشے والی گاڑیوں کا موٹروے پر داخلہ بند کردیا ہے۔ ایس ایس پی حشمت کمال کے مطابق موٹروے ایم تھری اور ایم ٹو پرکالے شیشےوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، سروس ایریاز میں کھڑی گاڑیوں کےسٹیکرز بھی اتارے جا رہے ہیں۔

موٹروے حکام کا کہنا ہے شہری موٹروے پر سفرکرنے سے پہلے خود ہی گاڑیوں سے کالے شیشے اتار دیں، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔