ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ماریہ واسطی بھی وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی سے گھبرا گئیں

Maria Wasti-Imran Khan
کیپشن: Maria Wasti-Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ دیگر عوام کی طرح وہ بھی وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی سے کافی گھبرا گئی ہیں۔

حال ہی میں ماریہ واسطی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے، دورانِ گفتگو میزبان نے ماریہ واسطی کو وزیراعظم عمران خان کی تصویر دِکھائی اور ان سے پوچھا کہ 'جب 2018ء میں آپ سے تبدیلی کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا تو آپ نے جواب دیا تھا کہ ابھی انہیں تھوڑا وقت دیں، اب تین سال گْزر چکے ہیں تو اب آپ کیا کہنا چاہیں گی؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماریہ واسطی نے کہا کہ میں ہمارے وزیراعظم سے صرف اتنا کہوں گی کہ آپ نے گھبرانا نہیں کیونکہ ہم بہت گھبرا چکے ہیں۔

ماریہ واسطی نے کہا کہ میں خود تبدیلی سے بہت گھبرا چکی ہوں جس پر میزبان نے کہا کہ اب تو حالات بہتر ہورہے ہیں۔ اداکارہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دیکھتے ہیں کہ حالات بہتر ہونے تک ہمارا دل اور بلڈ پریشر کتنا ہمارا ساتھ دیتا ہے۔

ماریہ واسطی نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں پر ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپ کی وجہ خواتین کے چھوٹے لباس نہیں بلکہ تربیت کی کمی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج کل موبائل فونز پر سب کچھ ہوتا ہے، آپ فحاشی کے لیے باہر کیوں جائیں گے، آپ موبائل پر سب دیکھ سکتے ہیں،ہمارے وزیراعظم صاحب کو اس طرح کے بیان دینا زیب نہیں دیتا، صرف خواتین پر انگلی اٹھانا درست نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer