(حسن خالد)بادامی باغ میں میڈیکل سٹور کے باہر باپ بیٹے نے شہری پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق احمد اور اس کے باپ شہباز نے میڈیکل سٹور کے باہر شہری پر فائرنگ کی، دونوں پہلے بھی بازار میں اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرتے رہے ہیں، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں پولیس کی نااہلی کی وجہ سے فائرنگ کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، بادامی باغ میں کھوکھر روڈ پر باپ بیٹے کی جانب سے میڈیکل سٹور کے باہر فائرنگ کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے47 سال کا شہری رانا وراثت علی اور راہگیر ذیشان شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں کے بیان پر بادامی باغ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، بااثر ملزمان تاحال گرفتار نہ کیے جاسکے ہیں۔ پولیس کے مطابق احمد اور اس کے والد شہباز کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے،پہلے بھی بازار میں اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرتے رہے ہیں۔