سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن والے تمام علاقوں میں کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ان علاقوں میں ہائی لاس فیڈرز کی تعداد ایک اور زیادہ ہونے کی صورت میں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ منسٹری آف انرجی کی طرف سےموجودہ حالات میں یہ قدم عوام کو خصوصی ریلیف دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے کنٹرول رومز کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کامرکزی کنٹرول سنٹر بھی مسلسل مانیٹرنگ کررہا ہے ،شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں لاہور سمیت صوبے کےدیگر 33 مقامات کو سیل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ جس کے مطابق  لاہور میں گلبرگ، ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن اور اندرون شہر کے علاقے سیل کیےگئے جب کہ دیگر شہروں میں گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اور  فیصل آباد کے علاقے شامل ہیں۔

پنجاب کے متعدد علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث متعلقہ علاقوں کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا تھا جب کہ چیف سیکرٹری نے کورونا کیسز سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرنے کا  بھی حکم دیا تھا۔ واضح  رہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer