کورونا ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز تنخواہ سے محروم

کورونا ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز تنخواہ سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حکومت کی کھوکھلی سلامیاں، تین ماہ بعد بھی کورونا ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور طبی عملہ حکومت کی اعلان کردہ اضافی تنخواہ سے محروم۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی کو ایک جانب سے حکومت کی جانب سے سلامیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب حکومت کے کورونا ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور طبی عملے کو اضافہ تنخواہ دینے کے فیصلے پر تین ماہ بعد بھی عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔

حکومت نے مارچ میں اعلان کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو بطور اعزازیہ اضافی بنیادی تنخواہ ادا کی جائے گی۔ حکومت نے یکم اپریل سے اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا لیکن تین ماہ بعد بھی ڈاکٹرز اور طبی عملہ اضافی تنخواہ بطور اعزازیہ سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ تین ماہ گزر جانے کے باوجود ہسپتالوں سے کورونا ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور عملے کے کوائف تک حاصل نہیں کر سکا ہے جس سے اضافی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا عمل التوا سے دوچار ہے اور کورونا ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ مایوسی سے دوچار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی ہونے والے پانچ ہزار نرسز میں سے بیشتر بھی کورونا ڈیوٹی پر مامور ہیں لیکن ساڑھے تین ماہ سے نرسز کو معمول کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔