ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اراکین اسمبلی کی عزت میری عزت ہے، عثمان بزدار

اراکین اسمبلی کی عزت میری عزت ہے، عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ عوامی نمائندے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں،عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر محمد اجمل چیمہ نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر محمد اجمل چیمہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کی عزت میری عزت ہے۔ منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کریں گے۔ ترقیاتی کاموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں۔عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ نے بھی ملاقات کی۔ سردار مہندر پال سنگھ نے اقلیتوں کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ حکومت نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے فنڈز فراہم کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کی تعمیر کیلئے بجٹ کی منظور ی پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کریں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کا وژن رکھتی ہے۔ پنجاب میں اقلیتی برادری کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو آئین کے تحت برابر کے حقوق حاصل ہیں۔اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی ہر ممکن دیکھ بھا ل کی جائے گی اور اقلیتوں کے حقوق کا پورا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہونہار اقلیتی طلبہ و طالبات کیلئے کروڑوں روپے کے وظائف فراہم کئے ہیں۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار لائق تحسین ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer