لاہور میں مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

لاہور میں مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) عید قربان کی مناسبت سے سنت ابراہیمی کے لیے مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ ہوگیا، شہری آبادی کے بجائے مویشی منڈیاں دیہی علاقوں خاص طور پر رنگ روڑ سے ملحقہ علاقوں میں لگانے کی تجویز کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں مویشی منڈیاں لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے رنگ روڈ کے انٹر چینجز کے ملحقہ علاقوں میں 12 سے 14 منڈیوں کے لیے اراضی کی نشاندہی کا حکم دیا ہے۔ کورونا وائرس کے باوجود مویشی منڈیاں لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دیہی علاقوں میں 10 کلو میٹر کے ریڈیس میں منڈیاں لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر قانون کو نئی منڈیاں لگوانے کے حوالے سے تجویز بھجوا دی گئی ہے۔ جس کے مطابق کاہنہ، لکھو ڈیر، شاہ پور کانجراں اور سگیاں کے مقامات پر 6 منڈیاں لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہلوکی، فیروز پور روڈ، رائیونڈ اور ٹھوکر میں مویشی منڈیاں لگانے کا کہا گیا ہے جبکہ ایل ڈی اے سٹی فیروز پور روڈ، بسمہ اللہ ہاوسنگ سکیم، ڈیفنس، واپڈا ٹاؤن ایکسٹیشن بلاک اے تھری اور ای بلاک میں منڈی نہیں لگے گی۔

اسی طرح پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ سکیم فیز ٹو میں بھی منڈیاں نہیں لگائی جائیں گی۔ میدانوں میں منڈیاں لگانے کی تجویز کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے جبکہ مویشی منڈیاں لگوانے کی اجازت کیبنٹ کمیٹی سے مشروط ہے۔