ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ایڈیشنل سیشن ججز کو لیکچر

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ایڈیشنل سیشن ججز کو لیکچر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیرتربیت ایڈیشنل سیشن ججز کو جیل قوانین سے متعلق لیکچر دیا۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو جیلوں میں ملزمان کے مسائل بارے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ اسیران کو جیل قوانین کے مطابق کھانے اور میڈیکل سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کی جانب سے قیدیوں کی بہترسہولیات کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ جیل قوانین میں ہونے والی ترامیم بارے ججز کو ہمیشہ باخبر ہونا چاہیے، ججز کو جیلوں کی انسپکشن کے دوران اسیران کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئی اختیارات حاصل ہیں۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے زیرتربیت ججز کے مختلف سوالات کے جواب بھی دئیے۔