ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرائم سے تنگ عوام کی پولیس نے سن لی ،بڑا فیصلہ

جرائم سے تنگ عوام کی پولیس نے سن لی ،بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :بڑھتے جرائم سے پریشان عوام کیلئے پنجاب پولیس کے افسرِاعلیٰ کا بڑا فیصلہ، دن بدن چوری،ڈاکہ زنی،قتل اور اغوا جیسے جرائم سے تنگ آئے پنجاب کی عوام کی چیخ و پکار پر آخر پولیس نے کان دھر لیے اور اس معاملے سے متعلق ایک بڑا اعلان کر دیا ہے ۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے سختی سے کہا ہے کہ مجرموں کے خلاف صرف کاغذی کارروائی سے کام نہیں چلے گا اور جو عادی مجرم مسلسل منظم گروہ کی صورت میں عوام کی پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں انہیں اب کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے اور چند انتظامی تبدیلیوں کے ساتھ ایسے مجرموں کے  خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے ۔جس کے مطابق ایسے سزا یافتہ اور اشتہاری مجرموں کو کڑی نگرانی میں رکھا جائے گا اور انکے جرائم کے لحاظ سے انہیں مختلف کیٹگریز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان  کیٹیگریز  کے مطابق ڈکیتی ،اغوا،قتل اور دہشتگردی جیسے جرائم میں ملوث 5بار سزا  یافتہ   مجرموں کو کیٹگری Aمیں رکھا جائے گا جبکہ 3بار سزا یافتہ  مجرموں کو کیٹگری B میں اور 2بار کے سزا یافتہ مجرموں کیٹگری سی میں رکھا جائے گا۔اس نظام کو باقاقدہ عمل میں لانے کے لیے آجی پنجاب نے صوبہ بھر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور پرفارمہ میں مجرمان کا شناختی کارڈ نمبر۔ایڈریس۔مقدمات کی تفصیل اور موجودہ سٹیٹس گرفتار ہے یا کسی مقدمے میں اشتہاری ہے کے مطابق پرکرکے بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

اس سے پہلے افسران اپنی کارکردگی شوکرنے کے لیے کیٹگری تبدیل کرتے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے طریقہ کاروضع کردیا گیا ہے تاکہ ایسے افراد کی سرکوبی بھی ہوسکے اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جاسکے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer