ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول بم حملے کے بعد ایل پی جی دھماکہ

پٹرول بم حملے کے بعد ایل پی جی دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام  کے لئے پیش خدمت ہے ،ایل پی جی کی قیمتوں میں ہفتے میں دوسری مرتبہ 5 روپے کا اضافہ، ایل پی جی کی قیمت پانچ روپے بڑھنے کے بعد 110 روپے فی کلوگرام تک جاپہنچی۔

 

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ پیش کیا گیا تو صبح ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی نوید سن کر عوام کی آنکھیں کھل گیئں، ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد شہر میں ایل پی خی 110 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے، گھریلو سلنڈر 50 اور کمرشل سلنڈر 200 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

 

50 روپے اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر اب 1298 روپے کا ہوگیا ہے اور کمرشل سلنڈر 4895 روپے کا ہوگیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے سٹپٹائی عوام اب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر چکرا کررہ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار اب غربت کی بجائے غریب ختم کرنے کے درپے ہے۔

شہریوں نے وفاقی حکومت سے پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضرروریہ کی قیمتیں کم رکھ کر عام آدمی کو بھی جینے کا حق دیا جائے۔

یاد رہے کہ ملکی تاریخ کے بلندترین اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں پر فروخت،  پٹرول 100 روپے 10 پیسے فی لٹر،  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے کا اضافہ اور  مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہ نا ہےکہ اگر حکومت نےاپنی پالیسوں پر نظر ثانی نہ کی توجلد ملک بھرمیں عوامی احتجاج ہوگا، عوام سٹرکوں پر نکل کربھیک مانگنے پر مجبور ہو جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer