محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور میں حالیہ بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی، محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں گرد آلود  ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔    

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کا موسم بہتر ہوگیا، حالیہ بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہے، مطلع آبرآلود ہونے سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 رہے گا، جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح موسم آبرآلود رہنے سے ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت 55 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا موسم اتوار کے روز بھی آبر آلود رہے گا۔

  دوسری جانب ڈی جی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نے بتایا کہ مون سون کے دوران دس فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے پیش نظر لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، تاہم لاہور سمیت تمام اضلاع کو ضروری انتظامات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنرز  کو  فلڈ انتظامات قبل از وقت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن نثار احمد ثانی، حمید اللہ ملک، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق فاروقہ، عمران مغل اور احمد حسن رانجھا سمیت  دیگر افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے  باغوں کے شہر  لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،  شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت  لاہور میں  ائیر کوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer