ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی میوزک کمپنی کو عاطف اسلم کا گانا ہٹانا مہنگا پڑگیا

بھارتی میوزک کمپنی کو عاطف اسلم کا گانا ہٹانا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کے معروف گلورکار عاطف اسلم کی آواز نہ صرف پاکستان بلکہ بالی ووڈ میں کی متعدد فلموں میں اپنا جادو جگا چکی ہے،ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں،گزشتہ دنوں بھارتی  میوزک کمپنی نے ان کا گانایوٹیوب سے ہٹا دیا جس کے برے تنائج بھگتنا پڑے۔

تفصیل کے مطابق  پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کسی تعریف کے محتاج نہیں دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں، عاطف اسلم کی خوبصورت آواز نے مداحوں کو سحر میں مبتلا کیا ہوا جس کے معترف بھارتی فلم انڈسٹری بھی ہے، ان کے بالی ووڈ کی متعدد سپر ہٹ فلموں میں گانے ریلیز ہوچکے ہیں،جن کو بھارتی عوام بھی بے حد پسند کرتی ہے، گزشتہ دنوں ان کا ایک گانا 'کنا سونا' بالی ووڈ کی نئی فلم'مرجاواں'میں شامل کیا گیا،بعدازاں کمپنی نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا جو خوب مقبول ہوا تھا،میوزک کمپنی ’ٹی پروڈکشن‘ نےانتہا پسندوں کی دھمکیوں کےبعد یوٹیوب سے عاطف اسلم کا گانا ہٹادیا، کمنی کی اس حرکت پربھارتی شہریوں نے ٹویٹر پر عاطف اسلم سے محبت کااظہارکرنا شروع کردیا۔

 ٹی سیریز نے ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نیونرمن سینا (ایم این ایس) کی دھمکی کے بعد عاطف کا گانا ’کنا سونا‘ اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا۔کمپنی نےہندو انتہا پسند جماعت سے معافی مانگی اس بات کی تردید کی کہ  ملازم نے غلطی سے پاکستانی گلوکار کا گانا اپ لوڈ کردیا تھا۔

کمپنی کی اس حرکت پر بھارت میں موجود ان کے مداحوں کا کہناتھا کہ موسیقی کی کوئی حد نہیں ہوتی،بھارت پاکستانی فنکار عاطف اسلم سے محبت کرتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین عاطف کی تصاویر ، میمز اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے اپنی محبت کااظہارکرتے نظر آرہے ہیں۔ارمان شیخ نے 'انڈیا لوو عاطف اسلم' کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کی کوئی حدود نہیں اور  فنکار صرف ایک ملک کے لیے نہیں ہوتا بلکہ سب کے لیے ہوتا ہے'۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer