سیل شدہ ڈیفنس میں بڑی واردات، پونے5 کروڑچوری

سیل شدہ ڈیفنس میں بڑی واردات، پونے5 کروڑچوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (عرفان ملک) شہرمیں چور و ڈکیت گروہ سرگرم، سیکورٹی اور پولیس ناکے بھی بے سود ثابت ہونے لگے۔ سیل کیے جانے والے ڈیفنس سی کے علاقے میں بڑی واردات ہوگئی۔شہر میں ڈاکوئوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے، پولیس، ڈولفن و پیرو فورس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کیانی اسٹیٹ سے4 کروڑ 75 لاکھ روپے چوری کرلیے گئے، کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی، گھرکا بھیدی لنکا ڈھائے، اسٹیٹ ایجنسی میں 8 سال سے اکائونٹنٹ کے فرائض سرانجام دینے والا جمشید عمران اپنے ساتھی کے ہمراہ بیگزمیں پیسے لے کرفرار ہوگیا۔

پولیس کی غفلت کا عالم یہ ہے کہ سخت سکیورٹی کے باوجود کسی ناکے پرچوروں کونہ روکا گیا، ڈیفنس سی پولیس نے اکائونٹنٹ اوراس کے ساتھی آفس بوائے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

دوسری جانب فیکٹری ایریا میں جنرل سٹور پر ڈکیتی اور ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے سٹور سے 40 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے اور  منظر عام پر آنے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار  2 ڈاکو عبدالرحمن چوک میں واقع جنرل سٹور پر واردات کرتے ہیں، 40 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔

 جبکہ ڈاکو مزاحمت پر فائرنگ بھی کرتے ہیں اور  فائرنگ کے باعث دکاندار اور شہری خوف زدہ ہو گئے، متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ  کے لئے پولیس کو درخواست دے دی  ہے اور  پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات دو روز قبل ہوئی جس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

شہر میں ڈاکوئوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے، پولیس، ڈولفن و پیرو فورس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے،  رواں سال میں اب تک سترہ شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے جاچکے ہیں، جن میں سے آٹھ شہریوں کو لاک ڈائون کے دوران جبکہ پانچ افراد رمضان کے دوران سٹریٹ کریمنلز کے ہاتھوں موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

فیصل ٹاؤن میں خالد نامی شہری کا قتل ہوا، سبزہ زار میں ظہیر کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ لیاقت آباد میں حافظ قرآن قتل ہوا اورجمعرات کی رات چوہنگ میں ایک اور بے گناہ مارا گیا، پولیس نے ہر بار نئے دعوے کئے لیکن سٹریٹ کریمنلز کی کارروائیاں جاری رہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال پانچ ہزار سے زائد ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے بھی محروم ہو گئے جبکہ درجن سے زائد شہری مزاحمت پر زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب پولیس کی تمام تر کارروائیوں اور ڈولفن پیرو فورس کے گشت کے باوجود ڈاکو ہاتھ نہیں آ رہے۔

Shazia Bashir

Content Writer