پی سی بی کے بجٹ میں دس فی صد کمی

پی سی بی کے بجٹ میں دس فی صد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی گورننگ بورڈ آئندہ مالی سال کے لیے دس فیصد بجٹ کی کمی جبکہ پی ایس ایل سکس کے لئے پشاور کو پانچویں سنٹر کی منظوری دے دی۔

چیرمین پی سی بی احسان مانی نے ویڈیو لنک کے ذریعے گورننگ بورڈ اجلاس کی صدارت کی. پی سی بی نے کفایت شعاری مہم کے تحت بجٹ میں دس فی صد کمی کی منظوری دی جبکہ کلب کرکٹ کی بحالی کے لئے نئے ماڈل کلب آئین کی منظوری دی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کھلاڑیوں کو پانچ کیٹیگریز میں معاہدے دینے کی منظوری دی گئی۔

پی ایس ایل سکس کے لئے پشاور کو پانچواں سنٹر بنانے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ آئندہ برس فروری مارچ میں پی ایس ایل کرانے کا بھی فیصلہ کیا جبکہ لیگ کے معاملات چلانے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer