لاہور ہائیکورٹ: چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ: چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی گئی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے ایگریکلچرل انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کے پتھالوجسٹ ڈاکٹر انتظار الحسن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تعیناتی نہ ہونے پر اس نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے پوسٹنگ کے لیے درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی۔
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو قانون کے مطابق درخواست پر فیصلے کا حکم دیا۔ عدالت کے بارہ نومبر 2018 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

Shazia Bashir

Content Writer