"پنجاب میں فٹبال، بیس بال، اتھلیٹکس، ہاکی کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نئی صوبائی سپورٹس پالیسی کی تشکیل کے حوالے صوبہ بھر سے کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداروں کا اجلاس، اجلاس میں نئی سپورٹس پالیسی کے خدوخال پر غور کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نئی سپورٹس پالیسی کی تشکیل کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر اعجاز نے اجلاس کی صدارت کی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ بھر کی سپورٹس تنظیموں کے آفیشلز نے نئی سپورٹس پالیسی کے خدوخال کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔
اجلاس میں تجویز دی گئی کہ صوبے میں فٹبال، بیس بال، اتھلیٹکس، ہاکی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، صوبہ بھر کے سینئر سپورٹس آرگنائزرز نے نئی سپورٹس پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی اہم تجاویز دیں۔

Shazia Bashir

Content Writer