ڈالر، انرجی کی قیمتوں میں ریس جاری، صنعتکار پھٹ پڑے

ڈالر، انرجی کی قیمتوں میں ریس جاری، صنعتکار پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈالر اور انرجی کی قیمتوں کی میراتھن ریس جاری، ڈالر اور انرجی کی قدر میں ریکارڈز اضافے نے صنعتی بقاء خطرے میں ڈال دی۔ شہر کے صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں ملکی صنعت مقابلے کی دوڑسے باہر ہو رہی ہے۔
ڈالر اور انرجی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر اور انرجی کی قیمتیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے پوری قوت سے بھاگ رہی ہیں۔ ڈالر اورانرجی کی قیمتوں کی اس دوڑمیں ملکی صنعت کی بقاء خطرے میں نظرآرہی ہے۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈیاں تو ایک طرف مقامی سطح پر دیگر ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ کرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔
ایوان صنعت وتجارت کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے خام مال کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ رہی سہی کسر گیس کی قیمتیں بڑھا کر پوری کر دی گئی۔ فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ صنعت کی پیدواری لاگت سو گنا بڑھ گئی ہے۔
شہر کے صنعتکاروں نے معاشی ابتری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈالر اور انرجی کی قیمتوں کی میراتھن ریس کو روکے ورنہ ملکی صنعت مستقل طور پر بند ہو جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer