ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی ضمانت منظور

شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کی درخواست ضمانت منظور کرلی، دورکنی بنچ نے پانچ پانچ لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض مشتاق چینی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے چئیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم وعدہ معاف گواہ کی حیثیت سے بیان دے چکا ہے، ملزم کا شریف فیملی کی منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں، ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کر چکے ہیں، ملزم بیمار اور جیل میں ہے، ملزم کی حالت کافی سنجیدہ ہے، وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے،دورکنی بنچ کے روبر و نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کی ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

دورکنی بنچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے اور نیب کی جانب سے درخواست ضمانت پر اعتراض نہ کرنے کے بعد ملزم مشتاق چینی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔

Sughra Afzal

Content Writer