لومیرج کرنے والی لڑکی نے بھری عدالت میں ماں باپ کو مجرم قراردے دیا

لومیرج کرنے والی لڑکی نے بھری عدالت میں ماں باپ کو مجرم قراردے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: محبت کی شادی کرنے والا گرین ٹاون کا جوڑا تحفظ کے لیے سیشن کورٹ ایڈیشنل سیشن جج مستحسن منہاس کی عدالت پہنچ گیا۔ عدالت نے دونوں کے بیان پر گرین ٹاون پولیس کوتحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مستحسن منہاس کی عدالت میں گرین ٹاون کا جوڑا عفت اور شوال قمر اپنے وکیل امجد سعید ایڈووکیٹ کے ساتھ پیش ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا حکم،سرکاری افسران اور ملازمین کیلئے بری خبر

 انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کی محبت کی شادی جرم بن گئی ہے، انہوں نے والدین کو راضی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے، مجبوراً شرعی طریقے سے شادی کرلی، اب والدین ان کی جان کے دشمن بنے گئے ہیں۔

محبت کی شادی کرنیوالاجوڑا انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا دوسری جانب لڑکی عفت کا کہنا ہے کہ کسی نے محبوس یا اغوا نہیں کیا، شرعی طریقے سے شادی کی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:  ایڈوکیٹ جنرل عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

علاوہ ازیں انہیں پولیس کی وساطت سے ہراساں کیا جا رہا ہے، لہذا انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالت نے دونوں کے بیان کے بعد گرین ٹاون پولیس کو ہدایت کی کہ دونوں کو تحفظ فراہم کریں۔