(ملک اشرف) این اے 81 گوجرانوالہ سے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مولانا اشرف آصف جلالی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ۔
خبر پڑھیں۔۔۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سید شہباز رضوی نے (ن) لیگ کے رہنما عاطف فرید صابر کی اپیل منظور کرلی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ مولانا اشرف آصف جلالی نے کاغذات نامزدگی میں ٹیکس ریٹرن کا ذکر نہیں کیا۔ کاغذات میں اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے دستخط نہیں کیے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اشرف آصف جلالی نے آر او کو اپنا پاسپورٹ جمع نہیں کروایا۔
درخواستگزار کے وکیل نے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔
مولانا اشرف آصف جلالی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام اثاثے اور حقائق ظاہر کئے گئے، ریٹرننگ افسر نے میرٹ پر کاغذات نامزدگی منظور کیے۔