حسن علی: ڈالرکی قیمت میں اضافےکےثمرات سامنے آنےلگے، مقامی کارسازکمپنیوں نےگاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق ڈالرکی قیمت میں اضافےکےثمرات سامنے آنےلگے۔ مقامی کارسازکمپنیوں نےگاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا۔ مختلف برانڈزکی گاڑیوں کی قیمتوں میں50ہزارسے5لاکھ تک کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سےکار ڈیلرزاورخریدار پریشان ہو گئے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:محکمہ صحت میں سرعام کرپشن
کارڈیلرچودھری مقصود کا کہنا تھا کہ کاروبارپہلے ہی نان فائلرزکےباعث بری طرح متاثرہے۔ قیمتوں میں اضافے کےبعد کاروبارختم ہوجائےگا۔ حکومت کوگاڑیوں کی قیمتوں کوریگولیٹ کرناہوگا۔