ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلعہ گجر سنگھ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ شخص جاں بحق

قلعہ گجر سنگھ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ شخص جاں بحق
کیپشن: City42 - Firing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پینتیس سالہ ذیشان نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 32 سالہ ذیشان کو قتل کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی، ذیشان کے ورثا نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ملزمان کے خلاف درخواست دائر کردی۔

 پولیس کے مطابق معاملہ دیرینہ دشمنی کا ہے، مقتول کے جسم پر چھ گولیاں لگیں۔ فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔