اسرار خان : بھاٹی گیٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش سمیت 7 ملزمان گرفتار کر لئے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں خاتون سمیت 4 منشیات فروش اور 3 سٹے باز شامل ہیں، جنہیں مختلف آبادیوں سے گرفتار کیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ساحل ،صائمہ، سجاد اور افضال سے شراب اور ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی، اسی طرح ملزم آصف ،خرم اور اسد کو پرچی پر سٹہ لگاتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، جن سے نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔