سولہ اضلاع میں سول ڈیفینس کی گاڑیوں اور بم ناکارہ کرنے والے آلات کی تقسیم

delivery of bomb disposal vehicles to 16 districts in Punjab, Chief Minister Mohsin Naqvi, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیر اعلی پنجاب نے سول ڈیفینس کی سولہ گاڑیاں سول اضلاع کے حوالے کر دیں، وزیر اعلی محسن نقوی نے سو ل ڈیفینس عملہ میں 34 کروڑ کا سامان تقسیم کیا۔

وزیر اعلی نے بم ڈسپوزل کی گاڑیاں اور آلات تقسیم کئے۔ وزیر اعلی بم ناکارہ بنانے والے آلات سولہ اضلاع کے حوالے کئے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں ایک ایک بم ڈسپوزل گاڑی فراہم کر دی گئی ہے۔
بم ڈسپوزل گاڑی اور بم ناکارہ بنانے والا سامان بھی تقسیم کیا۔ ڈارئکٹر سول ڈیفینس شاہد کلیانی نے وزیر اعلی کو بریف کیا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد سپیشل سیکرٹری ہوم فضلُ الراھمن شاہد ماھمود اور محمد ولید حیات تاڑڑ بھی اس متوقع پر موجود تھے۔
محمد ولید حیات تارڑ نے وزیر اعلی کو بم ڈسلوزیل گاڑیوں کا معائنہ کرایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے پنجاب  کی بم ڈسپوزل گاڑیوں سے محروم سول ڈیفینس ٹیمیں مشکلات کا شکار تھیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے چارج سنبھالتے ہی  سول ڈیفینس کے ادارہ کو درکار ضروری سامان کی فراہمی کے لئے کوشش شروع کر دی تھی لیکن بیوروکریسی کے سرخ فیتوں سے نمٹنے میں انہیں کئی ہفتے لگ گئے تاہم آج بالآخر 16 بم ڈسپوزل گاڑیاں سول ڈیفینس کے متعلقہ اہلکاروں کے حوالے کر دی گئیں۔ 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سول ڈیفنس کی ٹیموں کو 2022 کے دوران پنجاب بھر میں مجموعی طور پر  361 کالز موصول ہوئیں۔ ان کالز کا جواب دیتے ہوئے ٹیموں نے خودکش جیکٹ کے علاوہ 51 دھماکہ خیز آلات کو ناکارہ بنایا۔

قیصر کھوکھر

سینئر رپورٹر