ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ جاری ہے۔  گیس مافیا نے ایل پی جی مزید 20روپے فی کلو مہنگی کر دی۔ ایل پی جی مہنگی ہونے قیمت  260روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

 گھریلو سلنڈر236روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گھریلوسلنڈر 3068 جبکہ کمرشل سلنڈر 11800 روپے کا ہوگیا ہے۔  عرفان کھوکھرنے کہا کہ شمالی علاقوں میں ایل پی جی 390 روپے فی کلو ہو گئی اور گھریلوسلنڈر 4600 اور کمرشل سلنڈر 17706روپے ہوگیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 83 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا۔ گیس کی مصنوعی قلت بنا کر اربوں کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ گیس مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے جبکہ حکومت بے بس نظر آتی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر