9اور10 محرم الحرام کوجلوسوں و مجالس کی ڈرون کوریج کرنے پرمکمل پابندی کافیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرنایاب:  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت امن و امان کے بارے میں اہم اجلاس ہوا جس میں عاشورکے روز  عوام کےجان و مال کےتحفظ کیلئےسکیورٹی پلان کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔
غیر ملکی شہریوں خصوصاً چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات پربھی غورکیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  نو اور دس محرم کے دوران فوج، رینجرزاورپولیس کے چاق و چوبند دستے فلیگ مارچ کرینگے ،  تمام کمشنرزاورآرپی اوزکوجلوسوں و مجالس کیلئے ضروری پیشگی پلان تیارکرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ  عوام کےجان ومال کےتحفظ کیلئےوضع کردہ سکیورٹی پلان پرعملدرآمدیقینی بنایا جائے، مرتب کئے گئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرائی جائے۔ مساجد، امام بارگاہوں ودیگرعبادت گاہوں کی سکیورٹی پر توجہ مرکوزکی جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے اپیل کی کہ  امن کمیٹیوں کےارکان اور منتخب نمائندےمذہبی ہم آہنگی کےفروغ کیلئےکرداراداکریں۔

انہوں نے  کمشنرزاور آرپی اوز کو 9 مئی واقعات بارےڈسٹرکٹ جے آئی ٹیزکی کارکردگی مانیٹرکرنیکی ہدایت کی۔ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کیخلاف پراسیکیوشن کے عمل کا  بھی جائزہ لیا گیا۔
آئی جی پنجاب نےمحرم الحرام کےدوران سکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ عسکری و سول حکام نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔

اجلاس کے بعد سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں محسن نقوی نے بتایا کہ میں نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ایک جامع میٹنگ کی، جس میں محرم کی سیکیورٹی اور چینی شہریوں کی حفاظت پر توجہ دی گئی۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں سکیورٹی انتظامات اور پلانز کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام کمشنروں اور پولیس سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ان حساس دنوں کے دوران حفاظتی منصوبوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اضافی مستعدی سے کام لیں۔