یوم عاشورہ ،سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس کا مشترکہ سکیورٹی پلان تیار

یوم عاشورہ ،سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس کا مشترکہ سکیورٹی پلان تیار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : محرم الحرام اوریوم عاشورہ ، سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس کا مشترکہ سکیورٹی پلان تیار ہو گیا ،صوبائی دارلحکومت میں 5235 مجالس اور 650 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی ترتیب دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق  650 سے زائد سیف سٹی کیمروں سے شہر بھر کی مجالس اور جلوسوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے ۔تمام ضروری مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کور کیا گیا ہے۔سیف سٹی آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔مرکزی عزاداری جلوس اور مجالس کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔مرکزی جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائیگی۔ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیوں کی مؤثر پٹرولنگ کا بھی خصوصی پالان تشکیل دےدیا گیاہے ۔چیکنگ کیلئے میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔10ہزار سے زائد رضا کار چیکنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔