نواز شریف پاکستان کب واپس آئیں گے؟ عرفان صدیقی نے اندر کی خبر بتادی

 نواز شریف پاکستان کب واپس آئیں گے؟ عرفان صدیقی نے اندر کی خبر بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ نواز شریف اگست  کے آخر تک پاکستان واپس آکر انتخابی مہم کی قیادت کر یں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے خود اپنی سیا ست کو تابوت میں بند کرکے اپنی سیا ست کو دفن کردیا ہے،یہ حقائق کی دنیا ہے، معجزوں کی دنیا الگ ہے ۔

نیو یارک میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےعرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کا معمہ حل ہو چکا ہے، یہ بھی واضح ہوگیا کہ ان کے ساتھ ظلم ، زیادتی اور نا انصافی ہوئی ہے اور اب امکانی طور پر وہ اگست میں پاکستان واپس آکر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ میں 28جولائی 2017ء میں جہاں کہانی ختم ہوئی تھی ، اب پھر یہ کہانی وہیں سے شروع ہوگی ۔

جب صحافی نے  اُن سے پوچھا  کہ یہ عام تاثر ہے کہ مسلم لیگ ن اور اسکی اتحادی جما عتیں پی ٹی آئی کے چیئرمین کی سیاست میں موجودگی اور انتخابات میں شرکت کے امکان سے خائف ہیں تو سینیٹر عرفان صدیقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کاسیاسی وجود ختم ہو چکا ۔

صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے بتایا کہ سفیرپاکستان کی رہائش گاہ پر ڈنر کابائیکاٹ نہیں کیا بلکہ دعوت نامہ ہی نہیں ملا، ہمارے اعزاز میں ڈنرکا دعوت نامہ نہ ملنے پر ڈنر میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ متفقہ تھا،اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے مسائل اور مجوزہ حل کی آگاہی ہوئی۔

خیال رہے اس قبل بھی جاوید لطیف سمیت کئی اہم شخصیات نواز شریف کے وطن واپس  آنے پر پیشگوئیاں کر چکی ہیں۔