مانیٹرنگ ڈیسک: اسلام آباد میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے گھر پر رات گئے مبینہ چھاپہ مارا۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے گھر سیل کر دیا گیا جبکہ ملازمین اور پالتو جانوروں کو بھی نکال دیا گیا۔
In an extremely low move, police, CDA & unidentified men raided and sealed my house in presence of Assistant Commissioner & Deputy Commissioner.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) July 26, 2023
My house help & pets have been thrown out on the street at this hour.
What’s left of a state that can stoop this low and attack… pic.twitter.com/rt8uOEVM5W
دوسری جانب پارلیمنٹ اجلاس میں خواجہ آصف کے متنازعہ جملوں پر تنقید کرنے والی پی ٹی آئی کی رہنما سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے بھی لاہور میں اپنے کلینکس پر مبینہ پولیس چھاپے کا دعویٰ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے دونوں کلینک سیل کر دیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے دعوے کی یکسر تردید کی ہے۔