ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی ؛عدالتی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور 

قومی اسمبلی اجلاس،عدالتی اصلاحات،قرارداد،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عدالتی اصلاحات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق قرار دار پیش کی، قرارداد میں عدالتی اصلاحات کیلئے قو می اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ کمیٹی بنانے کامطالبہ کیا گیا۔

  قرارداد کے متن کے مطابق قوانین کی منظوری اور آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ کا حق ہے، آئین انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے درمیان اختیارات تقسیم کرتا ہے، ریاست کا کوئی بھی ستون ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتا، آرٹیکل 175 اے کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقرر کی توثیق بھی پارلیمنٹ کا اختیار ہے،پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی نمائندہ ہے، پارلیمنٹ کسی ادارے کو اپنے اختیارات سے تجاوز کی اجازت نہیں دے گی۔