(ویب ڈیسک)چودھری پرویزالہٰی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر اسمبلی میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہے اس کے لئے تحریک انصاف نےسبطین خان کا نام فائنل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات میں سبطین خان کا نام سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے فائنل کیا گیا۔عمران خان پارٹی اجلاس میں پنجاب کے رہنماؤں سے سبطین خان کے نام پر رائے لیں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق گزشتہ روز حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور احکامات جاری کئے گئے کہ حمزہ شہباز فوری طور پروزیراعلیٰ پنجاب کا دفتر خالی کردیں،پرویزالہیٰ سے صدر پاکستان عارف علوی نے حلف لیا،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں آفس الاٹ کردیا گیا اور ان کے لیےسپیکرآفس کو ہی وزیراعلیٰ آفس کا درجہ دیا گیا ہے جب کہ پرویز الٰہی کے نام کی تختی بھی لگادی گئی ہے۔