ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سے ملاقات کے بعد پرویزالٰہی کا اہم بیان

imran khan ,previz elhi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب نہیں رہےجس کے بعد پرویزالٰہی نے وزارت اعلی کا منصب سنبھال لیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی اہم ملاقات میں پرویزالٰہی کی جانب سے بیان دیا گیا عمران خان اسمبلی توڑنے کا کہیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاوں گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے  ڈپٹی سیپکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دی، حمزہ شہباز نے جو حلف اٹھایا وہ بھی غیر آئینی اور جو کابینہ بنائی گئی وہ بھی غیر قانونی ہے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، چودھری پرویز الہی نئے وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے۔

آج وزیراعلی پنجاب کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے بعد اہم بیان جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔ عمران خان جو بھی پالیسی دیں گے اس پر عمل ہوگا۔ عمران خان اسمبلی توڑنے کا کہیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کی پالیسی اور ویژن کو آگے لے کر جاوں گا۔آصف زرداری سے ملاقات ہوئی نہ کرنی ہے۔چودھری شجاعت صاحب نے پتا نہیں میرے ساتھ ایسا کیوں کیا۔

انہوں نے کہاہے کہ پتہ نہیں چودھری شجاعت کو  ایسی کون سی بچوں کی مجبوری تھی۔بچے تو کہتے رہتے ہیں کہ مجھے یہ لے دو، مجھے وہ کھلونا لینا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ  اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ملاقات ہوئی۔

بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، جبکہ چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اس ملاقات میں ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔