ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا سرکاری ملازمین و اساتذہ کو ایک اور جھٹکا

Payroll final for July salary of teachers
کیپشن: teachers & employees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری اساتذہ و ملازمین کی جولائی کی تنخواہ کی ادائیگیوں کےلئے پے رول فائنل ، لاکھوں ملازمین رواں ماہ سپشل الاؤنس سے محروم رہے گے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اساتذہ و ملازمین کی جولائی کی تنخواہ کی ادائیگیوں کے لئے پے رول فائنل کرلیا گیا، حکومت نے لاکھوں سرکاری اساتذہ و ملازمین ایک نہ سنی،لاکھوں ملازمین رواں ماہ سپشل الاونس سے محروم رہے گے،ایڈہاک الاونس تنخواہوں میں ضم کردیا گیا۔
سرکاری اساتذہ و ملازمین کو سپشل الاونس کی تاحال کوئی نوید نہ سنائی دی، حکومت نے یکم مارچ سے سرکاری اساتذہ و ملازمین کو سپشل الاونس دینے کا وعدہ کیا تھا،سپشل الاونس کی ادئیگی کا نوٹی فکیشن جولائی 2022 میں کیا گیا تھا۔
موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث سرکاری اساتذہ و ملازمین کو سپشل الاونس جاری نہ ہوسکا،اب اساتذہ و سرکاری ملازمین کو آئندہ ماہ اگست کی تنخواہ کے ساتھ سپشل الاونس جاری ہونے کا امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer