ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار سلمان فیصل نے اہلیہ کو طلاق دینے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اداکار سلمان فیصل نے اہلیہ کو طلاق دینے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سنیئر اداکارہ صبا فیصل کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، ان کے بیٹے اداکار سلمان فیصل کی اہلیہ میں علیحدگی کے بارے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سلمان فیصل نے وضاحت پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سنیئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اداکار سلمان فیصل نے اہلیہ سے علیحدگی کی زیرگردش افواہوں پر خاموشی توڑتے وضاحت بیان کی،سلمان فیصل کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی گئی، اداکار نے لکھا ہے کہ ہماری طلاق نہیں ہوئی ہے، برائے مہربانی جھوٹی افواہوں اور نفرت انگیز تبصروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

 واضح رہے کہ کچھ ماہ سے سلمان اور نیہا کی علیحدگی کی خبریں انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد سلمان فیصل کی اہلیہ نیہا ملک کی پوسٹ پر ماریہ فاروق نامی صارف نے پوچھا تھا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں ؟

صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے نیہا نے شوہر سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تو ان سے ہی پوچھیں کہ وہ کہاں ہوتے ہیں۔

 خیال رہے کہ سلمان فیصل اور نیہا ملک 2 سال قبل عالیشان طور پر منعقد کی گئی ایک تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی میں شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer