پنجاب بار کونسل نے بھی بلدیاتی اداروں کی بحالی کا مطالبہ کردیا

پنجاب بار کونسل نے بھی بلدیاتی اداروں کی بحالی کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال نہ  ہونےکامعاملہ,پنجاب بار کونسل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق  وائس چیئر مین  پنجاب بار کونسل امجد اقبال خان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔ پنجاب  بار کونسل کی جانب سے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے مطالبہ کردیا  گیا، اعلا میے کے مطابق  سپریم کورٹ نے25مارچ2021کو پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا فیصلہ سنایا،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہےلیکن ابھی تک پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے بحال نہیں کیے ۔پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے۔وائس چیئر مین  پنجاب بار کونسل کےدیگرعہدیداروں نےمطالبہ  کیا ہےکہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوراً بلدیاتی ادارے بحال  اور منتخب نمائندوں کو بلدیاتی اداروں کا چارج  دے۔