ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کی مشکلات میں اضافہ؛ شہر میں بدترین بحران نے سر اٹھالیا

لاہوریوں کی مشکلات میں اضافہ؛ شہر میں بدترین بحران نے سر اٹھالیا
کیپشن: Petrol crises in city
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر کے متعدد علاقوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا بدترین بحران،شہر کے اکثر وبیشتر علاقوں میں پیٹرول پمپس ڈرائی ہوگئے،پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران کہتے ہیں کہ لاہورکی پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی طلب 30 لاکھ لیٹر مگر سپلائی 12 سے 15 لاکھ لیٹر ہے ،جس سے بحران پیدا ہوا،شہری خوار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی بدترین قلت پیدا ہوگئی ہے ،پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر طلب 30 لاکھ لیٹر ہے جبکہ شہر لاہور کو روزانہ کی بنیاد پر 12 سے پندرہ لاکھ لیٹرسپلائی مل رہی ہے،جنرل سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز خواجہ عاطف نے کہا کہ سپلائی کم ہونے سے پیٹرول پمپس ڈرائی ہوگے ،گلشن راوی،جیل روڈ ،تاجپورہ،مغلپورہ،دروغہ والا،مال روڈ،جی ٹی روڈ ،شمالی لاہور سمیت متعدد علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات کمیاب ہوگی ہیں۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے بتایا کہ مارکیٹنگ کمپنیاں طلب کے مطابق سپلائی نہیں دے رہیں ،معروف نجی کمپنی کی پیٹرولیم مصنوعات لانے والا کارگو سپ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جس سے بحران سنگین ہوتا جارہا ہے اورلاہوریے پیٹرول کی جگہ مجبورا ہائی اوکٹین ڈلوا رہے ہیں۔

دوسری جانب ملک کے شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخواء میں پیٹرول بحران شدت اختیار کر گیا،سوات اور گلگت بلتستان میں پیٹرول نایاب ہو گیا۔ پٹرول کی قلت کے باعث مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

اوگرا نے پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کے لئےاو ایم سیز کو ہدایات جاری کر دیں،اوگرا نے سیاحتی علاقوں میں پیٹرول کی قلت کی رپورٹ کے لئے ٹیمیں ارسال کر دیں،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ شاہراہ کراکرم کی بندش کے باعث بھی آئل ٹینکرز گلگت نہیں جا سکے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer