ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری؛ فی تولہ کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری؛ فی تولہ کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)شہر لاہور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 سو روپے فی کلو کمی 24کیرٹ خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ نو ہزار ایک سو روپے ہو گئی۔

تفصیل کے مطابق شہر کے صرافہ بازار اور مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے،سونے کی قیمتوں میں 13سو روپے فی تولہ کمی ہو گئی۔24کیرٹ خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ نو ہزار ایک سو روپے ہو گئی,22کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے ہو گئی,21کیرٹ سونے کی قیمت 95ہزار چار سو 52 روپے فی تولہ ہو گئی،چیئرمین لبرٹی مارکیٹ ٹریڈرز رانا اخلاق کے مطابق عید کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

دوسری جانب شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں بھی 26 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 216 روپے سے کم ہو کر 190 روپے فی کلو ہوگیا۔

اسی طرح برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 123 روپے جبکہ پرچون ریٹ 131 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے،دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 162 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 740 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

مرغی کا گوشت سابقہ ریٹ 216 روپے کلو تھا،مارکیٹ میں برائلر مرغی کی سپلائی میں قدرے بہتری ہونے پر مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کا سابقہ ریٹ برقرار رکھا گیا تھا۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے  تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے۔



 

M .SAJID .KHAN

Content Writer