ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا
کیپشن: Caa new travel advisory
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بین الاقوامی پروازوں،چارٹرڈ اور نجی پروازوں کے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری، کیٹگری سی ممالک سے پاکستانی 31 اگست تک خصوصی اجازت کے بغیر وطن واپس آسکتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بین الاقوامی پروازوں،چارٹرڈ اور نجی پروازوں کے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا،ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نےمتعلقہ حکام کو نئی ٹریول ایڈوائزی سے متعلق مراسلہ جاری کردیا، کیٹگری سی میں شامل 26 ممالک سے پاکستانی31 اگست تک خصوصی اجازت کے بغیر وطن واپس آسکتے ہیں۔

مراسلے کے مطابق پاکستان آنے سے قبل مسافروں کیلئے بہتر گھنٹے پہلے کا منفی پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، کیٹگری سی ممالک سے دیگر مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی برقرار رہے گئی، پاکستان آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ اور دیگر ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگار،متعلقہ حکام ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔

قبل ازیں کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہونے پر  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے مسافر لانے والی 80فیصد پروازوں پر پابندی برقرار رکھی تھی جبکہ صرف 20فیصدمحدود پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی تھی جبکہ  تاہم 30فیصد اضافی پروازوں کو کارگو لے کر آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer